مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے ہیں دنیا بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں ،تنظیموں کی طرف سے مظاہروں ،ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جدوجہد کشمیر میں ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔یوم کشمیر کے موقع پر آج پاکستان میں عام تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے، پاکستانی صدر اور وزیراعظم نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کا خواہشمند ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے دنیا بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں ،تنظیموں کی طرف سے مظاہروں ،ریلیوں اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
News ID 1246240
آپ کا تبصرہ