6 اکتوبر، 2010، 1:07 PM

پاکستان

کوئٹہ میں نیٹو آئل ٹینکرز پرحملے کی زد میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے

کوئٹہ میں نیٹو آئل ٹینکرز پرحملے کی زد میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے

پاکستان میں شکارپور اور اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی نیٹو آئل ٹینکرز پر حملےکئے گئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شکارپور اور اسلام آباد کے بعد کوئٹہ میں بھی نیٹو آئل ٹینکرز پر حملےکئے گئے ہیں جن میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد افغانستان جانے والے کئی ٹینکرز کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق حملہ اُس وقت کیا گیا جب کوئٹہ بائی پاس پر اختر آباد کے قریب ٹرمینل پر آئل ٹینکرز کھڑے ہوئے تھے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ آگ کی زد میں12 آئل ٹینکرز آئے ہیں۔ جبکہ وہاں بیس پچیس ٹینکرز پارک تھے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کررہا ہے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔قبائلی علاقوں میں نیٹو ہیلے کاپٹرز کی فائرنگ سے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کے بعد طورخم کے راستے افغانستان میں نیٹو فوج کو تیل کی سپلائی سات دن سے بند ہے۔ تاہم چمن سے نیٹو کو امداد کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔دو روز پہلے اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے پچیس ٹینکرز جل گئے تھے۔

News ID 1165401

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha