26 ستمبر، 2010، 3:01 PM

نیتن یاہو

اسرائيل کی جعلی حکومت کے وزير اعظم کا یہودی بستیوں کی تعمیر پر اصرار// سازشی و نام نہاد مذاکرات پھر کھٹائی میں پڑنے کے قوی امکان

اسرائيل کی جعلی حکومت کے وزير اعظم کا یہودی بستیوں کی تعمیر پر اصرار// سازشی و نام نہاد مذاکرات پھر کھٹائی میں پڑنے کے قوی امکان

مقبوضہ فلسطین میں اسرائيل کی جعلی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہےجس کے بعد سازشی اور نام نہاد مذاکرات کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائيل کی جعلی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہےجس کے بعد سازشی اور نام نہاد مذاکرات کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا ہے۔ مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کی تعمیر پر اسرائیل کی طرف سے عائد عارضی پابندی آج دس ماہ بعد ختم ہورہی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا ہے کہ تعمیرات پر مکمل پابندی برقرار رکھنا ان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر پر پائے جانے والے اختلاف کے باعث فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں ہونے والے  نام نہاد اور سازشی  مذاکرات ایک بار پھرتعطل کا شکار ہیں۔ ادھر فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے یہودی آبادکاری پر عائد پابندی اٹھائی تو مذاکرات ختم کردیے جائیں گے۔ ادھرعراضی پابندی ختم کرنے کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہے۔

News ID 1159078

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha