7 ستمبر، 2010، 3:25 PM

وزير خارجہ شاہ محمود قریشی

دہشت گردوں کے خلاف لڑائی جاری رہےگا// دہشت گردوں کو معصوم افراد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

دہشت گردوں کے خلاف لڑائی جاری رہےگا// دہشت گردوں کو معصوم افراد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے دہشت گردوں کی ناکامی کی دلیل ہیںاور حکومت دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے تک لڑائی جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کی جانب سے معصوم لوگوں پر بزدلانہ حملے  دہشت گردوں کی ناکامی کی دلیل ہیںاور حکومت دہشت گردی کوجڑسے اکھاڑپھینکنے تک لڑائی جاری رہے گی۔ لِزبَن میں اپنے پرتگالی ہم منصب لوئی امانڈو سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ خودکُش حملوں کی لہر شدت پسندوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کا ردعمل ہے۔ اوراِن کا مقصد حوصلے پست کرنا ہے۔ موجودہ جمہوری حکومت نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔ اور وہ یہ لڑائی پورے عزم کے ساتھ اِن کے خاتمے تک جاری رکھے گی۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ یورپ کے دوران پولینڈ اور اسپین بھی جائیں گے۔

News ID 1147592

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha