مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجادحیدرکریم نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کئےجائیں۔ سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غزہ کی ناکہ بندی اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے بحث میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیناہوگااور غزہ کی ناکہ بندی ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ غزہ کے لوگوں کا محاصرہ ایک انتہائی غلط اقدام ہے اور ہم اسے ختم کرنے کے لیے اب تک کچھ نہیں کرسکے۔انہوں نے کہا کہ کم از کم وہ اشیاء تو غزہ لے جائی جائیں جن کو وہاں لے جانے کی اجازت ہے۔ سجادکریم کے دلائل کا جواب دیتے ہوئے یورپی یونین کے خارجہ امورکے نمائندہ بارونیس اشتون نے کہاکہ ہماری طرف سے امدادی قافلے پر حملے کی آزاد تحقیقات ایک اہم مطالبہ ہے۔ ہم نے اپنے اہم اتحادیوں ترکی، اسرائیل، فلسطینی اتھارٹی ،مصر، امریکہ ،روس اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر سے اس بارے میں رابطہ کیاہے۔بحث کےبعد میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے سجادکریم نے کہاکہ وہ یورپی یونین کے خارجہ امورکے نمائندے کے شکرگزارہیں جنھوں نے اس سنجیدہ مسئلے پر بات کی اور اس بات کو تسلیم کیاکہ ہمیں غزہ کے لوگوں کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔
یورپی پارلیمنٹ کے رکن
غزہ کا محاصرہ ایک انتہائی غلط اقدام ہے //غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے
برطانیہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے فوری اقدامات کئےجائیں۔
News ID 1102540
آپ کا تبصرہ