27 مئی، 2010، 3:41 PM

روس

روس ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

روس ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

روس کے جنوبی علاقے سٹاروپول میں ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم چالیس زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جنوبی علاقے سٹاروپول میں ایک کنسرٹ ہال کے باہر بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم چالیس زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب چیچنیا کا ایک ڈانس گروپ کنسرٹ ہال میں رقص کا پروگرام کرنے والے تھا۔ دھماکہ پروگرام شروع ہونے سے پندرہ منٹ پہلے ہوا۔ایک اہلکار کے مطابق زخمیوں میں روس، چیچنیا اور آرمینیا کے شہری شامل ہیں۔

سٹاروپول شمالی کا کوہ قاف کا قریبی علاقہ ہے اور یہاں کم ہی شدت پسند کاروائیاں ہوتی ہیں۔کنسرٹ ہال کے باہر جہاں دھماکہ ہوا وہ ایک مصروف بازار ہے۔

News ID 1090645

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha