5 مئی، 2010، 6:58 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایرانی قوم دنیا کی تقدیر بد ل سکتی ہے

ایرانی قوم دنیا کی تقدیر بد ل سکتی ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین و مدرسین سے ملاقات میں فرمایا: عالم اسلام کی تقدیر بدلنے کے نتیجے میں دنیا کی موجودہ حالت و تقدیر بدل جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ملک بھر کے ہزاروں اساتذہ ، معلمین و مدرسین سے ملاقات میں خلاق ، مفکر ، متدین، ماہر اور خود اعتماد انسانوں کی تعلیم اور تربیت میں اساتذہ کے اہم اور فیصلہ کن کردار اور اس کے استمرار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کو پیشرفت اور بلندی کے اس مقام تک پہنچنا چاہیے جہاں وہ مسلمانوں اور عالم اسلام کے مفکرین و ماہرین کے لئےفکری، علمی لحاظ اور مختلف سیاسی و سماجی شعبوں میں ایک مرجع اور مرکز میں تبدیل ہوجائے اور ایسا کرنا ایرانی عوام کی تاریخی ذمہ داری ہے۔

یہ ملاقات شہید مطہری کی یاد اور یوم معلم کی مناسبت سے منعقد ہوئی، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں شہید مطہری کو ایک ذمہ دار شخصیت اور کامل استاد ومعلم قراردیتے ہوئے فرمایا: شہید مطہری معاشرے کے ہر شعبہ میں جہاں  سوالات اور ضروریات کا احساس کرتے تھے وہاں شجاعت اور دلیریکے ساتھ وارد ہوجاتے تھے اور مصلحتوں کو خاطر میں نہیں لاتے تھے۔

رہبر معظم نے فرمایا: بعض دینی روشنفکر جن کے موضوعات و مطالب کا متن بالکل خالی اور صرف دینی رنگ میں رنگا ہوتا تھا جبکہ شہید مطہری حقیقی دینی مفاہیم پر استوار موضوعات کو مخاطب کے فہم و شعور کے مطابق معاشرے میں پیش کرتے تھے۔

رہبر معظم نے یونیورسٹی اور حوزوی نام و نمود کے سلسلے میں شہید مطہری کی عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہید مطہری نےاپنی زندگی کے دوران جس شدت کے ساتھ رجعت پسندی اور تحجر گرائی کا مقابلہ کیا اسی شدت کے ساتھ  وہ بدعتوں اور منحرف افکار کے ساتھ بھی بر سر پیکر رہےاور شہید مطہری کی یہ ایک ممتاز اور نمایاں خصوصیت ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید مطہری کے آثار کی ممتاز خصوصیات کو ان کا زندہ اور تازہ ہونا قراردیتے ہوئے فرمایا: شہید مطہری کی شہادت کے تیس برس بعد مختلف ترقیات اور پیشرفت کے باوجود ان کے آثار آج کی ضروریات کے مطابق ہیں جو اس عظیم انسان کے خلوص اور نیک نیتی کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جب بھی ایک گہری اور عمیق فکر خلوص اور ہمدردی کے ہمراہ ہو تو اللہ تعالی بھی اس میں برکت مرحمت فرماتا ہے جو  معاشرے کے لئے ابدی و دائمی ذخیرہ کے طور پر باقی رہتی ہے اور شہید مطہری کے آثار ایسی قسم  کےہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علمی اور ثقافتی امور میں شہید مطہری کی تاثیر کوتعلیم و تربیت کے عمل کی عظمت قراردیا اور اساتذہ کے حیات بخش کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اگر اساتذہ اپنے کام کی عظمت و اہمیت کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں تو ان کی  تلاش و کوشش مضاعف اور دگنا ہوجائے گي۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  بچوں و جوانوں کی فردی و سماجی تشکیل میں معلم و استاد کے اہم نقش کو والدین، ذرائع ابلاغ، سماجی مسائل اور حتی اخلاقی ، معنوی اور وراثتی اثرات سے بھی بالا تر قراردیتے ہوئے فرمایا: استاد و معلم اپنے ممتاز کردار کے ذریعہ مؤمن، صبور اور مستقبل پرامیدوار، عمومی مفادات کے تلاشگر اور فردی و سماجی لحاظ سے بلند چوٹیوں تک پہنچنے کے متمنی ، خلاق ، مفکر، ماہر اور محقق افراد تربیت کرسکتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر استاد اور معلم اپنے اہم مقام اور نقش پر توجہ نہ رکھیں تو ممکن ہے وہ برے اورغلط افراد تربیت کر کے معاشرے کی تحویل میں دیں ۔

رہبر معظم نے اساتذہ کو اپنے عظیم نقش و کردار کو یاد رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: وزارت تعلیم میں تحول و تغییر ایک بنیادی و اساسی کام ہے جو ملک کے انسانی وسائل و اعلی اہداف اور ضروریات کے مطابق انجام پانا چاہیے اور اس کو منزل مقصور تک بھی پہنچانا چاہیے لیکن اس کا مطلب اس بنیادی کام کے آغاز تک توقف کرنا نہیں ہے۔

News ID 1077634

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha