4 مارچ، 2010، 12:37 PM

علی اصغر سلطانیہ

آمانو نے تمام چیزوں کو آپس میں مخلوط کردیا ہے

آمانو نے تمام چیزوں کو آپس میں مخلوط کردیا ہے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نئے سربراہ آمانوکی رپورٹ پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمانونے رپورٹ میں ختم ہوئے معاملوں کو پھر شامل کرکے تمام چیزوں کو آپسمیں مخلوط کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے نئے سربراہ آمانو کی رپورٹ پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آمانونے رپورٹ میں ختم ہوئے معاملوں کو پھر شامل کرکے تمام جیزوں کو آپس میں مخلوط کردیا ہے۔انھوں نے کہا کہ جن مسائل کی فائل پہلے بند کردی گئی تھی انھیں دوبارہ کھول دیا گیا ہےاور رضاکارانہ اقدامات کو الزام آور اقدامات کے ساتھ مخلوط کرکے مسئلہ کی شکل ہی بگاڑ دی ہے آمانو مسئلہ کو اس نہج پر لے جانے کی کوشش کررہا ہے جو امریکی اور مغربی ممالک کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہے ایرانی نمائندے نےمغربی ممالک پر الزام عائد کیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور سکیورٹی کونسل کو دوسرے ممالک کے خلاف  ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ صرف ایران کا ایٹمی پروگرام چھ سال سے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کی ایجنڈے میں کیوں شامل ہے؟ اور ديگر ممالک پر کیوں کوئي توجہ نہیں دی جارہی اس سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ادارہ کو امریکہ نے اپنے مقاصد کے لئےہائی جیک کرلیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک آج ایران اور کل کسی دوسرے ملک کی پیشرفت کو روکنے کے لئے یہ ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں اور شام کے خلاف ابھی سے انھوں نے ایسا کرنا شروع کردیا ہےانھوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی مستقل اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اگر کسی ادارے نے امریکی اہداف کے لئے کام کرنا چاہا تو اسے اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

News ID 1045513

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha