8 اگست، 2004، 6:32 PM

اياد علاوي نجف كے دورے پر

عراقي عبوري وزيراعظم اياد علاوي نجف كے دورے پر

عراقي عبوري وزيراعظم اياد علاوي نے نجف كا دورہ كيا ہے جہاں امريكي افواج اور مقتدي الصدر كے حاميوں كے درميان گذشتہ چند دنوں سے لڑائي جاري ہے

عراقي عبوري وزيراعظم اياد علاوي نے نجف كا دورہ كيا ہے جہاں امريكي افواج اور مقتدي الصدر  كے  حاميوں كے درميان گذشتہ چند دنوں سے لڑائي جاري ہے دوسري جانب مقتدي الصدر كے حاميوں نے اياد علاوي كي جانب سے عام معافي كو مسترد كرديا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے خبر دي ہے كہ  نجف ميں صحافيوں سے بات كرتے ہوئے علاوي نے كہا كہ جيش المہدي كے اركان نجف كے مقدس مقامات چھوڑ كر چلے جائيں، ہتھيار ڈال ديں اور قانون كي پابندي كريں عراقي وزيراعظم نے تيس دن كا عام معافي كا اعلان كيا ہے

مقتدي? الصدر كے حاميوں نے حكومت كي جانب سے دي جانيوالي عام معافي پر تنقيد كي ہے اور اسے بےمعني قرار ديا  ہے عام معافي كا اطلاق قتل اور دوسرے بڑے جرائم كے مرتكب لوگوں پر نہيں ہوگا علاوي نے نجف پہنچنے پر شہر كے گورنر سے حالات پر بات چيت شروع كي

اطلاعات كے مطابق گورنر ہاؤس كو مسلح افراد نے محاصرے ميں لے ركھا ہے

نجف ميں بدھ كے روز سے امريكي فوجيوں اور مقتدي? الصدر كے حاميوں كے درميان شروع ہونيوالي لڑائي ميں سيكڑوں افراد جاں بحق ہو گئے ہيں جمعہ كو امريكي فوج نے دعوي? كيا تھا كہ جيش المہدي كے تين سو اركان ہلاك ہوگئے ہيں ليكن مقتدي الصدر كے ترجمان كا كہنا تھا كہ صرف چھتيس افراد مارے گئے ہيں

 

News ID 101843

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha