21 جولائی، 2004، 6:52 AM

اقوام متحدہ:

اسرائيل ديوار كو مسمار كرے

امريكا ميں اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي نے ايك قرارداد كے حق ميں بھاري اكثريت سے ووٹِنگ كي ہے جس ميں اسرائيل سے كہا گيا ہے كہ وہ غرب اردن كے فلسطيني علاقوں كے بيچ و بيچ بنائي جاني والي اپني ديوار كو مسمار كردے

خبر رساں ايجنسي مہر نے بي بي سي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس قرارداد كے حق ميں ايك سو پچاس ممالك نے ووٹ ديے جبكہ امريكہ سميت چھ ملكوں نے اس كي مخالفت كي اور دس اركان نے ووٹِنگ ميں حصہ نہيں ليا عرب ممالك كے ساتھ مسودے ميں تراميم كے بعد يورپي يونين كے كل پچيس ممالك نے قرارداد كے حق ميں ووٹ ديا جنرل اسمبلي كے ذريعے منظور كي جانيوالي اس قرارداد پر اسرائيل كے لئے عمل در آمد كرنا لازمي نہيں ہے? اسي ماہ ہيگ ميں عالمي عدالت انصاف نے اسرائيلي باڑ كو غيرقانوني قرار ديا تھا جو كہ اسي قرارداد كي طرح لازمي نہيں تھا جنرل اسمبلي ميں قرارداد پر ووٹِنگ سے قبل اجلاس دو بار ملتوي كرنا پڑا تاكہ ركن ممالك كو مسودے پر اتفاق كرنے كا موقع مل سكے اسرائيل كے سپريم كورٹ نے حكم ديا ہے كہ يروشلم كے قريب بتيس كلوميٹر لمبي باڑ ميں تبديلي لائي جائے كيونكہ اس سے مقامي فلسطينيوں كو مشكلات كا سامنا كرنا پڑرہا ہے ايك سو اكيانوے ممالك پر مشتمل اقوام متحدہ كي جنرل اسمبلي كو اس بات كا پاور نہيں ہے كہ اس قرارداد پر عمل كرائے ليكن يہ قرارداد اب اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل ميں جاسكتي ہے? سلامتي كونسل كو اصولي طور پر اختيار ہے كہ اسرائيل پر اقتصادي پابندياں لگا سكے امريكہ نے اس قرارداد كے خلاف ووٹنگ كي اور پہلے بھي عالمي عدالت انصاف كے فيصلے كي مخالفت كرچكا ہے سلامتي كونسل ميں امريكہ كو ويٹو كا حق حاصل ہے? جنرل اسمبلي ميں منظور كي جانيوالي قرارداد پر ووٹِنگ كو اقوام متحدہ ميں اسرائيلي سفير ڈان گلرمن نے "انصاف كي بےراہ روي" قرار ديا اسرائيلي حكومت اس بات پر اصرار كر رہي ہے كہ فلسطيني شدت پسندوں كے حملے روكنے كے لئے اس كے لئے اس باڑ كي تعمير ضروري ہے يہ اسرائيلي باڑ كل چھ سو چاليس كلوميٹر ہے اور كہيں باڑ كي شكل ميں ہے اور كچھ مقام پر ديوار كي شكل ميں
News ID 96980

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha