افغانستان
افغانستان میں صدارتی انتخابات میں حامد کرزئی کی برتری میں اور اضافہ
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج کے مطابق صدر حامد کرزئی کی ان کے قریب ترین حریف عبداللہ پر برتری میں اور اضافہ ہوا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج کے مطابق صدر حامد کرزئی کی ان کے قریب ترین حریف عبداللہ پر برتری میں اور اضافہ ہوا ہے۔ اب تک گنے جانے والے تین چوتھائی ووٹوں میں سے حامد کرزئی کو اڑتالیس اعشاریہ چھ فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جب کہ ان کے قریب ترین حریف عبداللہ عبداللہ کو اکتیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ ملے ہیں۔صدارتی انتخاب میں کامیابی کے لیے جیتنے والے امیدوار کے لیے دوبارہ انتخاب سے بچنے کے لیے کم از کم پچاس فیصد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اہلکار داؤد علی نجفی نے اتوار کو کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تینتالیس لاکھ درست ووٹوں میں سے حامد کرزئی کو اب تک دو لاکھ اسی ہزار ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ جب کہ عبداللہ عبداللہ کو تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ حتمی نتائج کا اعلان 17 ستمبر تک کیا جائے گا۔
News ID 943235
آپ کا تبصرہ