مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حقوق انسانی کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس سال کے آغاز میں غزہ پر فوجی حملےکے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جس وسیع پیمانے پر اور جس شدت کے ساتھ غزہ پر تین ہفتہ تک حملے کیئے ان کی نظیر نہیں ملتی۔ اس نے گنجان آْباد علاقوں پر توپوں سے گولہ باری کی اور سفید فاسفورس بموں کااستعمال کیا۔حقوق انسانی کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ہتھیاروں سے سینکڑوں عام فلسطینی شہری ہلاک ہوئے
ایمنسٹیکے مطابق بائیس روزہ کارروائی کے دوران چودہ سو فلسطینی ہلاک ہوئے۔ان میں نو سو سے زیادہ عام لوگ تھے جن میں تین سو بچے اور ایک سو پندرہ خواتین بھی شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ