لبنان

لبنان میں 14 مارچ اتحاد کو 70 اور 8 مارچ اتحاد کو 52 سیٹیں ملی ہیں

خبر آئی ڈی: 2727871 -
لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق لبنان میں 14 مارچ اتحاد کو 70 اور 8 مارچ اتحاد کو 52 سیٹیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق لبنان میں 14 مارچ اتحاد کو 70 اور 8 مارچ اتحاد کو 52 سیٹیں ملی ہیں۔

انتخابات میں حزب اللہ کے تمام 11 امیدواروں نے فتح حاصل کرلی ہےلبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق سعد الحریری نے اپنی پارٹی کی کامیابی پر عوام کو مبارک باد پیش کی ۔ لبنان میں امریکہ، مغرب اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ اتحاد میں سعد حریری کی المستقبل پارٹی بھی شامل ہے امریکہ اور سعودی عرب نے سعد حریری اور اس کے اتحاد کی کامیابی کے لئے لبنان میں کافی سرمایہ لگایا تھا لیکن 8 مارچ کے اتحاد کو معمعولی فرق سے شکست ہوئی ہے۔

 

تبصرہ ارسال

3 + 11 =