16 مئی، 2009، 12:48 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

کردستان کی پیشرفت و خوشحالی کے لئے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے

کردستان کی پیشرفت و خوشحالی کے لئے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کل رات کابینہ کے اجلاس میں فرمایا: کردستان کی پیشرفت و خوشحالی کے لئے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل ضروری ہے اسلامی نظام سے والہانہ محبت رکھنے والے مہذب عوام سےہر میدان میں مدد اورسہارا لینا چاہیے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج رات صوبہ کردستان میں  نائب صدر ،کابینہ کے اراکین ، صوبہ کردستان کے گورنر ، علاقہ میں نمائندہ ولی فقیہ ، صوبہ کے پارلیمنٹ اور خبرگان کونسل میں نمائندوں ، ملکی اور صوبائی اعلی حکام کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں حکام پر زوردیتے ہوئے فرمایا: صوبہ کردستان کی فلاح و بہبود اور ترقی و پیشرفت کے لئے منظور ہونے والے منصوبوں کو سرعت کے ساتھ عملی جامہ پہنانا، صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بہت اہم اور ضروری ہے۔

 اعلی صوبائی اور اجرائی حکام کی مختلف نشستوں کے بعد  یہ اجلاس منعقد ہوا اس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے منظور ہونے والے منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں عوامی توقعات کی یاد دلاتے ہوئے فرمایا: ایسا مناسب پروگرام طے کریں تاکہ سرعت کے ساتھ اور جلد از جلد تمام منصوبے سوفیصد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں اور کردستان کے مؤمن و مخلص عوام معقول مدت میں ان کے عملی آثار و برکات کو مشاہدہ کرسکیں ۔

رہبر معظم نے صوبہ کردستنان میں موجود قدرتی وسائل اور انسانی استعدادوں کو پیداوار بڑھانے ،سرمایہ کاری کرنےاور بے روزگاری کوختم کرنے کے لئے مناسب قراردیتے ہوئے فرمایا: صوبہ کی بعض قدرتی ظرفیتوں کو صوبہ کے صادرات اور تجارت کے شعبوں میں فعال کیا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم نے صوبہ کے جوانوں کی عمدہ صلاحیتوں کی پرورش و تربیت کو صوبہ کی پیشرفت و ترقی کے لئے اصلی محور و منبع قراردیتے ہوئے فرمایا: یہ صوبہ استعداد خیز صوبہ ہے اور اچھی استعدادوں  اور ممتاز و منتخب شخصیات کی مدد سے ملک کے تمام علاقوں  بالخصوص کرد علاقہ میں ممتاز افراد کی تربیت و پرورش سب سے زیادہ محسوس ہونی چاہیے۔

رہبر معظم نے صوبہ کردستان میں امن و امان کی اچھی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن کی سازشوں اور ان کی حرکات و سکنات پر مسلسل نظر رکھنے کے ساتھ صوبہ میں امن کو مزید پائدار بنانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم نے کردستان کے مؤمن غیور اور وفادار عوام کو ہمیشہ کی طرح فداکاری ، ایثار ، قربانی ، ایران اور اسلامی نظام سے دفاع کے لئے مکمل طور پر آمادہ قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام سے والہانہ محبت و عشق رکھنے والے مہذب عوام سے ہر میدان میں مدد اورسہارا لینا چاہیے۔

رہبر معظم نے ملک کے مغربی حصہ کو توسیع و فروغ دینے والی کونسل کی سرگرمی و فعالیت کو سنجیدہ اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا:  اس کونسل کے لئے ضروری ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں صوبہ کے نمائندوں سے صلاح و مشورے اور علاقہ میں موجود حقائق کی روشنی میں صوبہ کی پیشرفت اور اس کی مشکلات کو حل کرنے کے لئےفیصلہ کن اقدامات عمل میں لائے۔

رہبر معظم نے صوبے کے گورنر کی کارکردگی اور نویں حکومت کے دور میں انجام پانے والے امور کو قابل تعریف قراردیتے ہوئے فرمایا: ابھی بہت سے کام باقی ہیں اور صوبہ کی عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں  لیکن مالی وسائل کے محدود ہونے کے باوجود تلاش و کوشش کے ساتھ حقائق اور توقعات کے درمیان فاصلہ کودن بدن کم کرنا چاہیے تاکہ اس علاقہ کے اچھےعوام صوبہ کی پیشرفت و خوشحالی کا جلد از جلد مشاہدہ کرسکیں۔

 

News ID 879419

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha