6 مارچ، 2009، 5:48 PM

علی لاریجانی

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر خرطوم پہنچ گئے ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر خرطوم پہنچ گئے ہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بین الاقوامی عدالت کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سوڈانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی پارلیمنٹ اے اسپیکر کی دعوت پرایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی بین الاقوامی عدالت کے ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف سوڈانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم پہنچ گئے ہیں۔ تہران میں فلسطین کی حمایت کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے بعض شرکاء بھی اس سفر میں لاریجانی کے ہمراہ ہیں لاریجانی نے تہران سے روانہ ہونے سے قبل کہا تھا بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ عدل و انصاف کی بنیاد پر نہیں بلکہ امریکی اور مغربی ممالک کی دباؤ کی بنیاد پر ہے اور امریکہ بین الاقوامی اداروں سے اپنے مفادات میں استفادہ کرتا رہتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ اب خطے میں اپنی موزیانہ سازش کو جاری نہیں رکھ پائے گا انھوں نے کہا کہ یہ سفر سوڈانی عماو اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کے طور پر انجام پارہا ہے۔

 

News ID 844590

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha