4 مارچ، 2009، 2:25 PM

فلسطین کی حمایت

تہران میں رہبر معظم کی موجودگی میں فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

تہران میں رہبر معظم کی موجودگی میں فلسطینیوں کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں تہران میں " فلسطین استقامت کا مظہر اور غزہ قربانی کا نمونہ" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں تہران میں  " فلسطین مقاومت کا مظہر اور غزہ قربانی کا نمونہ " کے عنوان سےبین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگيا ہے اس کانفرنس میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، صدر احمدی نژاد اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر بھی موجود ہیں فلسطینی کی حمایت پر مبنی کانفرنس میں 15 اسلامی ممالک کے پارلیمنٹ سربراہ اور 80 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کے لئے حاضر ہوئے ہیں اس کانفرنس میں رہبر معظم کے خطاب کے بعد صدر احمدی نژاد بھی خطاب کریں گے کانفرنس میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی مذمت کی جائے گی اور جنگي جرائم کا ارتکاب کرنے والے اسرائیلی حکام کے خلاف مقدمہ قائم کرنے پر زوردیا جائے گا۔

 

News ID 843541

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha