مہر خبررساں ایجنسی نےہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے حادثہ میں کم سے کم16افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئےہیں۔اطلاعات کے مطابق ہاؤڑا سے چنائی جانے والی کورو مینڈل ایکسپریس کی اٹھارہ بوگیاں ریاست اوڑیسہ میں جے پور روڈ اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں ۔حادثہ ریلوے کے وزیر لالو پرسا دکی جانب سے ریلوے بجٹ پیش کر نے کے ایک دن بعد پیش آیا۔لالو پرشاد نے حادثہ میں15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حادثہ میں50سے60افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہندوستانی ریلوے حکام نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ہندوستانی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے حادثہ میں کم سے کم16افراد ہلاک اور60 زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 834373
آپ کا تبصرہ