2 فروری، 2009، 1:04 PM

اولمرٹ

اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے

اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کیطرف سے حملے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیلی حملہ کا دنداں شکن جواب دےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کیطرف سے حملے کی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اسرائیلی حملہ کا دنداں شکن جواب دےگی۔ حماس نے دھمکی کو جنگ بندی کی اسرائیلی شرائط قبول کرنے کے لئے دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر جوابی راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو اسرائیل انتہائی سخت جواب دے گا ۔ادھر غزہ میں حماس نے اسرائیلی دھمکیوں کی شدید مذمت کی ہے۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ دھمکیاں فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا ٰغلط جواز پیش کرنے، امن کے لئے مصر کی کوششوں کو ناکام بنانے اور جنگ بندی کے سلسلے میں اسرائیلی شرائط قبول کرنے کے لئے دباؤ بڑھانے کی کوشش ہیں۔

 

News ID 827488

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha