16 جولائی، 2008، 1:48 PM

حضرت علی (ع)

حضرت علی (ع) 13 رجب المرجب 30 عام الفیل کو خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے

حضرت علی (ع) 13 رجب المرجب 30 عام الفیل کو خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے

حضرت علی (ع) 13 رجب المرجب 30 عام الفیل کو خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے پیغمبر اسلام (ص) نےحضرت علی (ع) کا نام اللہ کے نام پر علی رکھا ۔ حضرت ابو طالب و فاطمہ بنت اسد نے پیغمبر اسلام (ص) سے عرض کیا کہ ہم نے ہاتف غیبی سے یہی نام سنا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حضرت علی (ع) 13 رجب المرجب 30 عام الفیل کو خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے پیغمبر اسلام  (ص) نےحضرت علی (ع) کا نام  اللہ کے نام پر علی رکھا ۔ حضرت ابو طالب و فاطمہ بنت اسد نے پیغمبر اسلام  (ص) سے عرض کیا کہ ہم نے ہاتف غیبی سے یہی نام سنا تھا۔

آپ کے مشہور القاب  امیر المومنین ، مرتضی، اسد اللہ، ید اللہ، نفس اللہ، حیدر، کرار، نفس رسول اور ساقی کوثر ہیں۔

حضرت علی علیہ السّلام  کی مشہور کنیت  ابو الحسن و ابو تراب ہیں۔

حضرت علی (ع) ھاشمی خاندان کے وہ پھلے فرزند ہیں جن کے والد اور و الدہ دونوں ھاشمی ہیں ۔ آپ کے والد ابو طالب بن عبد المطلب بن ھاشم ہیں اور ماں فاطمہ بنت اسد بن ھاشم ہیں ۔  

ھاشمی خاندان قبیلہ قریش میں اور قریش تمام عربوں میں اخلاقی فضائل کے لحاظ سے مشھور و معروف تھے ۔

جواں مردی ، دلیری ، شجاعت اور بہت سے فضائل بنی ہاشم سے مخصوص تھے اور یہ تمام فضائل حضرت علی (ع) کی ذات مبارک میں بدرجہ اتم موجود تھے ۔

جب حضرت علی (ع) کی ولادت کا وقت قریب آیا تو فاطمہ بنت اسد کعبہ کے پاس ائیں اور اپنے جسم کو اس کی دیوار سے مس کر کے عرض کیا:

پروردگارا ! میں تجھ پر، تیرےنبیوں پر، تیری طرف سے نازل شده کتابوں پر اور اس مکان کی تعمیر کرنے والے، اپنے جد ابراھیم (ع) کے کلام پر راسخ ایمان رکھتی ہوں ۔

پروردگارا ! تجھے اس ذات کے احترام کا واسطہ جس نے اس مکان مقدس کی تعمیر کی اور اس بچه کے حق کا واسطه جو میرے شکم میں موجود ھے، اس کی ولادت کو میرے لئے آسان فرما ۔

ابھی ایک لمحہ بھی نہیں گزرا تھا کہ کعبہ کی جنوبی مشرقی دیوار ، عباس بن عبد المطلب اور یزید بن تعف کی نظروں کے سامنے شگافتہ ہوئی، فاطمہ بنت اسد کعبہ میں داخل ھوئیں اور دیوار دوبارہ مل گئی ۔ فاطمه بنت اسد تین دن تک روئے زمین کے اس سب سے مقدس مکان میں اللہ کی مھمان رہیں اور تیرہ رجب سن30 / عام الفیل کو بچہ کی ولادت ہوئی ۔ ولادت کے بعد جب فاطمہ بنت اسد نے کعبہ سے باہر آنا چاہا تو دیوار دو بارہ شگافتہ ہوئی، آپ کعبہ سے باھر تشریف لائیں اور فرمایا :” میں نے غیب سے یہ پیغام سنا ہے که اس بچے کا ” نام علی “ رکھنا “ ۔

 

News ID 717230

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha