مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں حماس کے رکن سمیت چار فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔ادھر غزہ کراسنگ کے نزدیک خود کش کار بم دھماکے میں پانچ اسرائیلی فوج زخمی ہوگئے ہیں ۔اسرائیلی فوج کے مطابق کرم شالوم کراسنگ کے نزدیک فلسطینی مجاہدین نے جوابی کارروائی میں ایک کار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔دھماکے اور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ جبکہ دھماکے میں پانچ اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔ حماس نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق فلسطین سے فائر کیے گئے متعدد راکٹوں سے اسرائیل کے سرحدی علاقےSderotمیں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوگئی۔ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضائی حملے میں حماس کے ایک کارکن کو شہید کردیاہے۔نومبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائی میں چار سو چودہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ