15 اپریل، 2008، 4:56 PM

اہم ملاقات

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات

آصف علی زرداری اور نواز شریف کے درمیان اہم ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کے درمیان معزول ججوں کی بحالی پرہونے والی اہم ملاقات زرداری ہاؤس میں شروع ہوگئی ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نواز شریف کے درمیان معزول ججوں کی بحالی پرہونے والی اہم ملاقات زرداری ہاؤس میں شروع ہوگئی ہے۔معزول ججوں کی بحالی پرہونے والےمذاکرات میں دونوں جماعتوں کے4,4رکنی وفد بھی شریک ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پرویز اشرف ،رضا ربانی،خورشید شاہ،فاروق نائیک مذاکرات میں شامل ہیں ،جبکہ مسلم لیگ(ن)کی جانب سے راجہ ظفر الحق،خواجہ آصف،چوہدری نثار علی اور احسن اقبال نمائندگی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں توجہ معزول ججوں کی بحالی پر مرکوز ہوگی لیکن دونوں رہنما قبائلی علاقوں خصوصاً وزیرستان میں امن کیلئے مذاکرات کے عمل کے آغاز کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کرینگے۔

 

News ID 666191

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha