9 اپریل، 2008، 1:21 PM

احمدی نژاد

ایران کی ایٹمی میدان میں کامیابی نئے عالمی روابط کا آغاز ہے

ایران کی ایٹمی میدان میں کامیابی نئے عالمی روابط کا آغاز ہے

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے ایٹمی معاملے کو عالم بشریت کا معاملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سخت ترین سیاسی جنگ میں ایران کی کامیابی نئے عالمی روابط کا آغاز اور پیش خیمہ ثابت ہوگي ۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے قومی ایٹمی دن کے موقع پرکل رات ایک شاندارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب حضرات اور تمام عالمی ماہرین جانتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی معاملہ ایک ملک ، ایک قوم یا ایک گروہ کا فنی معاملہ نہیں ہے بلکہ ایران کا ایٹمی معاملہ عالم بشریت کا معاملہ ہےجسے ایران نے سخت ترین سیاسی جنگ میں فتح حاصل کرکے حاصل کیا ہے آپ سب جانتے ہیں ایران کا ایٹمی معاملہ دور حاضر کا سب سے اہم سیاسی معاملہ ہےاور اس کے جغرافیائی اثرات ایران اور علاقہ کے ممالک تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے تمام سیاسی ،اقتصادی، اور تجارتی تعلقات اور سیاسی حقوقی نظریات کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاملے کا قریبی پیوند ہے صدر نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے ایران کی علمی پیشرفت کو روکنے کے لئے ہمیشہ کی طرح جھوٹ اورغلط اطلاعات کا سہارا لیکر ایران کے خلاف تبلیغاتی اور اقتصادی پابندیوں سے لیکر فوجی کارروائی کے ذریعہ ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کی صداقت اور ایمان اور خدا پر توکل کی بدولت دشمن کی تمام سازشیں نقش بر آب ہوکررہ گئیں ہیں صدر نے کہا تسلط پسند طاقتوں نے مستقل ممالک کی پیشرفت کو روکنے اور ان ممالک کے وسائل کو اپنی جیب میں ڈالنے کے لئے سخت ترین رکاوٹیں ایجاد کی ہیں صدر نے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں خود جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی کی تلاش میں ہیں اور ہمیں ابتدائی پیشرفت سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں صدر نے کہا کہ امریکہ ایٹم بم کا مخالف نہیں ہے اگر امریکہ کو ایٹمی بم سے مخالفت ہوتی تو وہ سب سے پہلے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کرتا ، صدر نے کہا کہ سامراجی ممالک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے بھی مخالف نہیں ہیں بلکہ وہ دوسرے ممالک میں بحران پیدا کرکے اپنی ہتھیاروں کی کمپنیوں کے ہتھیار فروخت کرنے کی راہیں ہموار کرتے ہیں صدرنے کہا کہ تسلط پسند طاقتیں دنیا میں امن و صلح کی مخالف ہیں ، جمہوریت کی مخالف ہیں ، انسانی حقوق کی مخالف ہیں صدر نے کہا کہ امریکہ نے 11 ستمبر کے واقعہ کو بہانہ بنا کر عراق اور افغانستان میں کئی ملین افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہے اور لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا ہے جبکہ امریکہ نے آج تک 11 ستمبر کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے ناموں کی فہرست جاری نہیں کی ۔ صدر نےکہا کہ ایران کی عوام نے استقامت اور پائداری کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کئے ہیں صدر نےکہا کہ تسلط پسند طاقتوں کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے ۔اور تمام بشریت ایک ایسی حکومت کے انتظار میں ہے جو عدالت کے محور پرقائم ہوگي اور دنیا سے ظلم و ظالم کا خاتمہ کرےگي ۔ صدر نےاس موقع پر ان تمام اقوام اور تمام افراد کو مبارک باد پیش کی جنھوں نے ایران کے ایٹمی حقوق کی عالمی سطح پرحمایت کی۔ صدر احمدی نژادنےکہا کہ ایران کی ایٹمی میدان میں فتح تمام صلح پسند اقوام  اور ممالک کی فتح ہے۔

 

News ID 662531

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha