10 مارچ، 2008، 6:22 PM

ہندوستان

ریاست آسام میں ہندی زبان بولنے والے پانچ مزدور ہلاک

ہندوستان کی ریاست آسام میں پولیس کے مطابق مسلح علیحدگی پسند باغیوں نے ایک حملے میں ہندی زبان بولنے والے کم سے کم پانچ مزدوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسام میں پولیس کے مطابق مسلح علیحدگی پسند باغیوں نے ایک حملے میں ہندی زبان بولنے والے کم سے کم پانچ مزدوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس نے کے مطابق باغیوں کا تعلق یونائٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام سے تھا جبکہ کہ اس تنظیم نے نہ تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کے حملے میں پندرے سے بیس لوگ شامل تھے جنہوں اینٹیں بنانے والے مزدوروں کی بستی پر حملہ کر دیا۔ حملہ میں چھ لوگ زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

 

News ID 652481

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha