مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے عراق میں امریکہ کی زیرقیادت اتحادی افواج کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔سلامتی کونسل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی جانب سے پیش کردہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔قرارداد کے مطابق ایک لاکھ ساٹھ ہزار افواج کے عراق میں قیام کی مدت سال2008 ء کے آخر تک بڑھا دی گئی ہے ۔دوسری جانب عراقی وزیراعظم نوری المالکی کا کہنا ہے کہ یہ عراقی حکومت کی جانب سے غیرملکی افواج کے قیام میں توسیع کی آخری درخواست ہوگی۔
آپ کا تبصرہ