مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے نائب وزير خارجہ شیو شنکر مینن نے آج ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی کے ساتھ دونوں ممالک کے باہمی روابط علاقائی مسائل اور بین الاقوامی امورپر بحث و تبادلہ خیال کیا ۔متکی نے ایران و ہند کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات ہیں اور ان مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے متکی نے کہا کہ ایران ایک مستقل ملک ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات میں مستقل عمل کرتا ہے ۔ متکی نے کہا کہ ایران میں گزشتہ 28 سالوں میں ہر حکومت نے ہندوستان کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی حمایت کی ہے متکی نے حالیہ دو سالوں کے دوران علاقہ کے ان دونوں بڑے ممالک کے باہمی روابط کو ایران اور ہندوستان کی ملتوں کے شان کے منافی قراردیا اور کہا کہ باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے دونوں ممالک کو اہم اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران ہندوستان کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس ملاقات میں ہندوستانی نائب وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ قراردیا اور کہا کہ ہندوستان اور ایران علاقہ کے دو اہم اور مستقل وپائدار ملک ہیں ۔ شیو شنکر نے کہا کہ ایران کے ساتھ روابط کو فروغ دینا ہندوستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
منوچہر متکی
ایران اور ہند غیر علاقائي طاقتوں کو اپنے روابط پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ایران کے روابط کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں اور ہمیں غیر علاقائی طاقتوں کو ایران اور ہند کے باہمی روابط پر اثر اانداز ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے ۔
News ID 605894
آپ کا تبصرہ