30 نومبر، 2007، 3:44 PM

ترکی

ترکی میں مسافر بردار طیارے کے حادثے میں 56 افراد ہلاک

ترکی میں مسافر بردار طیارے کے حادثے میں 56 افراد ہلاک

ترکی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار 56 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں سوار 56 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ قامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ نجی ائیر لائن کا تھا اور انقرہ سے صوبہIاسپارتا جا رہا تھا۔اسپارتامیں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا۔۔طیارے کا ملبہ مل گیا ہے طیارے میں انچاس مسافر اور عملے کے سات افراد سوار تھے۔حادثے کے بعدجائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں

 

News ID 595995

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha