مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبرررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں چار فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں حماس کے چار ارکان شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں واضح رہے کہ غزہ کو تیل کی سپلائی بند کرنے پر اسرائیل کی عالمی پیمانے پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے لیکن اس ظالم حکومت پر عالمی مذمت کا کوئی خاص اثر نہیں پڑتا ہے مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس امن و صلح کی باتیں زیادہ پسند نہیں ہیں لہذا عرب ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کو تیل کی سپلائی بند کردیں اور امریکہ اور اسرائیل کو طاقت کا جواب طاقت کے ذریعہ دیں
آپ کا تبصرہ