30 مئی، 2007، 11:22 PM

روس

روس نے میزائل دفاعی نظام کے حصار کو توڑ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے والے بین البراعظمی میزائل کا کل کامیاب تجربہ کیا

روس نے میزائل دفاعی نظام کے حصار کو توڑ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے والے بین البراعظمی میزائل کا کل کامیاب تجربہ کیا

روس کے اول نائب وزیراعظم سرگئی ایوانوف نے بتایا ہے کہ روس نے منگل کے روز جس جدید نوعیت کے بین البراعظمی ملٹی وار ہیڈز کے حامل میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ کسی بھی میزائل دفاعی نظام کے حصار کو توڑ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے ایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے اول نائب وزیراعظم سرگئی ایوانوف نے بتایا ہے کہ روس نے منگل کے روز جس جدید نوعیت کے بین البراعظمی ملٹی وار ہیڈز کے حامل میزائل کا تجربہ کیا ہے وہ کسی بھی میزائل دفاعی نظام کے حصار کو توڑ کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہےاطلاعات کے مطابق روس کے اول نائب وزیراعظم سرگئی ایوانوف نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جو میزائل ڈیفنس سسٹم کا نظام یورپ میں نصب کرنا چاہتا ہے یہ بین البراعظمی میزائل اس کا جواب ہے کیونکہ میزائل ڈیفنس سسٹم اس میزائل کا راستہ نہیں روک سکے گا۔ روس کے نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ روس نے جدید نوعیت کے فوجی میزائلوں کا جو رینج تیار کیا ہے وہ موجودہ اور روس کےمستقبل کی دفاعی ضروریات کے لئے کافی ہے

 

 

News ID 495221

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha