مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجیریا میں پارلیمانی انتخابات میں سرکاری نتائج کے مطابق حکمران اتحاد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نائجیریا کے عام انتخابات میں نیشنل لبریشن فرنٹ کی قیادت میں حکمران اتحاد نے 389 میں سے 249 نشستیں حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انتخابات میں 18.7 ملین لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل لبریشن فرنٹ نے 36 فیصد، ڈیموکریسی نے 61 اور موڈریٹ اسلامک موومنٹ فار سوسائٹی اینڈ پیس نے 52 نشستیں حاصل کیں ،تاہم ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب قدرے کم رہا۔ ریڈیکل ورکرز پارٹی 26 نشستیں حاصل کرکے حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی قرار پائی
آپ کا تبصرہ