مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یرانی پولیس اور منشیات کے ادارے کے سربراہ جنرل اسماعیل مقد م نے تہران میں پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون سے افغانستان میں امن بحال کرنے میں مدد ملے گی احمدی مقدم نے پاکستانی سفیر سعید شفقت سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے میں دو بڑے اہم ممالک ہیں احمدی مقدم نے سرحدی سکیورٹی کے سلسلے میں نئے دونوں ممالک کے درمیان نئے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت پر زوردیا انھوں نے کہا کہ اسمگلنگ کو روکنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے اس ملاقات میں پاکستانی سفیر شفقت سعید نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر امن قائم رکھنے کے لئے سخت مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہے انہوں ن انسداد منشیات کے میدان میں ایران کے تجربوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا اورکہا کہ ایران و پاکستان کے مابین سرحدی سلامتی کے تعلق سے نئے اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے
آپ کا تبصرہ