7 فروری، 2007، 9:37 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

مسجد الاقصی کے مسئلہ پر خاموشی جائز نہیں ہے //عالمی برادری 22 بہمن کو ایرانی عوام کے بہت بڑےانقلابی جوش اور ولولہ کا مشاہدہ کرے گی

مسجد الاقصی کے مسئلہ پر خاموشی جائز نہیں ہے //عالمی برادری 22 بہمن کو ایرانی عوام کے بہت بڑےانقلابی جوش اور ولولہ کا مشاہدہ کرے گی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسجد الاقصی کے معاملے کو مسلمانوں کے درمیان مشترکہ دینی معاملہ قراردیتے ہوئے فرمایا ہے کہ عالم اسلام کو صہیونیوں کی اس توہین آمیز حرکت پر سخت ردعمل ظاہر کرنا چاہیے جو غاصب اسرائیلی حکومت کی پشیمانی کا موجب بنے کیونکہ اس معاملے میں سکوت کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فلسطینی تنظیم جہادی اسلامی کے سکریٹری جنرل رمضان عبد اللہ سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ مسجد الاقصی کا معاملہ مسلمانوں کے درمیان مشترکہ دینی معاملہ ہے اورعالم اسلام کو صہیونیوں کی توہین آمیز حرکت پرایسا ردعمل ظاہر کرنا چاہیے جس سےغاصب اسرائیلی حکومت  پشیمان ہوجائے کیونکہ اس معاملے میں سکوت کسی بھی قیمت پر جائز نہیں ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطینی گروہوں میں باہمی تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ فلسطینی وصیہونی جنگ کو فلسطینی فلسطینی جنگ میں دشمن تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے اور فلسطینی عوام کو اس شوم فتنہ سے آگاہ اور باخبر رہنا چاہیے اور باہمی اتحاد و اتفاق کے ذریعہ دشمن کی طرف سے فتنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنادینا چاہیے رہبر معظم نے شیعہ اور سنیوں کے درمیان باہمی اتحاد کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال کی نصرت اور اس کے وعدے پر ایمان کے ساتھ حزب اللہ لبنان کی اسرائیل پر تاریخی کامیابی ، فلسطین میں حماس کی کامیابی اور جمہوری اسلامی ایران کا متعدد میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار ہونا خداوند متعال کے وعدوں کے تحقق کا واضح ثبوت ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ مسلمانوں کو دشمنوں کا مقابلہ استقامت اور پائداری سے کرنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ امریکہ اور اسرائیل عالم اسلام میں فتنہ کی آگ کو شعلہ ور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملت اسلامیہ کو دشمن کے ناپاک عزآئم اور سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے مستعد رہنا چاہیے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا امریکہ اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی ایران کے خلاف ہنگامہ آرائی اور دھمکی آمیز بیانات ان کے طاقتور ہونے کی دلیل نہیں ہیں کیونکہ اگر وہ اسلامی نظام کے خلاف کچھ کرنے کی طاقت رکھتے تو اب تک کرچکے ہوتے لیکن یہ طاقتیں جمہوری اسلامی ایران اور در اصل اسلامی بیداری کی تحریک کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتیں فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ نے بھی اس ملاقات میں ایران کے اسلامی انقلاب کی اٹھائیسویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فلسطین میں داخلی جنگ کو ختم کرانے کے سلسلے میں جہاد اسلامی کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہاکہ فلسطینی عوام مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے مقابلے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے انھوں نے ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی بے لوث حمایت اور تعاون پر ایرانی عوام اور حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا

News ID 445447

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha