مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراقی انقلاب اسلامی کی اعلی کونسل کے سربراہ سید عبد العزیز حکیم کے ساتھ ملاقات میں ایرانی اور عراقی عوام کے باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے تاکید کی کہ دونوں قوموں کے دوستانہ اور مستحکم روابط کے پیچھے دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی عناصر کارفرما ہیں اور ایران عراق کی ارضی سالمیت ، سلامتی اور علمی میدان میں پیشرفت اور ترقی و آبادی کا خواہاں ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ ایران اور عراق کی قوموں کے قدیمی اور تاریخی تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے جبکہ جمہوری اسلامی ایران کی پالیسی عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت پر مبنی ہے عراقی عوام چاہے شیعہ عرب ہوں ، سنی عرب ہوں ، کرد ہوں یا ترکمن ہوں ایران سب کو برادری اور برابری کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ایران مسلمانوں کی صفوں میں باہمی اتحاد کا خواہاں ہے اور عراقی عوام کو اس حساس وقت میں باہمی اتحاد اورچوکنا رہنے کی سخت ضرورت ہے عراقی عوام کو عراق میں امن برقرار کرنے کے لئے نوری مالکی کی حکومت کو تعاون فراہم کرنا چاہیے رہبر معظم نے فرمایا کہ عراق کے بحران کی تشدید میں امریکہ کا ہاتھ نمایاں طور پر نظر آتا ہے اور امریکہ مسلمانوں کو آپس میں ٹکرا کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ عراقی عوام کو امریکہ کے ہاتھ سے عواق میں سکیورٹی کے بہانے کو سلب کرلینا چاہیے تاکہ اسے عراق سے بے نیل و مرام فوجی انخلاء کرنا پڑے اس ملاقات میں سید عبد العزیز حکیم نے عراق کی تازہ ترین صورتحال سے رہبر معظم کو آگاہ کیا اور ایرانی حکومت اور عوام کی طرف سے عراقی حکومت اور عوام کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کیا
رہبر معظم انقلاب اسلامی
جمہوری اسلامی ایران کی پالیسی عراقی عوام اور حکومت کی حمایت پر مبنی ہے// عراقی عوام کو باہمی اتحاد اور انسجام کی حفاظت کرنی چاہیے
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراقی انقلاب اسلامی کی اعلی کونسل کے سربراہ سید عبد العزیز حکیم کے ساتھ ملاقات میں ایرانی اور عراقی عوام کے باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے تاکید کی کہ دونوں قوموں کے دوستانہ اور مستحکم روابط کے پیچھے دیرینہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی عناصر کارفرما ہیں اور ایران عراق کی ارضی سالمیت ، سلامتی اور علمی میدان میں پیشرفت اور ترقی و آبادی کا خواہاں ہے
News ID 444278
آپ کا تبصرہ