مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہاہے کہ اب تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ سپاہ پاسداران کے طیارے کی تباہی میں دہشت گردی کا ہاتھ تھا میجرجنرل رحیم صفوی نے آج اس حادثے میں شہید ہونے والوں کے تشییع جنازہ میں طیارے کی تباہی کی وجوہات کے بارے میں ماہرین کی تحقیقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ فنی خرابی تھی اور اس میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک فوجی طیارہ کل تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 37 افراد شہید ہوگئے اور آج شہیدوں کو تہران کے بہشت زہرا (س) میں سپرد چاک کردیا گیا ہے
جنرل رحیم صفوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےطیارے کی تباہی میں دہشت گردی کا ہاتھ نہیں ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجرجنرل یحیی رحیم صفوی نے کہاہے کہ اب تک کوئی ایسے شواہد نہیں ملے جن سے ظاہر ہوتا ہو کہ سپاہ پاسداران کے طیارے کی تباہی میں دہشت گردی کا ہاتھ تھا
News ID 413729
آپ کا تبصرہ