11 اگست، 2006، 11:09 PM

اخبار ہاآرٹض

اسرائيلي اخبار ہاآرٹض نے اسرائيلي وزير اعظم سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كيا ہے

اسرائيلي اخبار ہاآرٹض نے اسرائيلي وزير اعظم سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كيا ہے

اسرائيلي اخبار ہاآرٹض نے اسرائيلي فوجيوں كي پے در پے شكست كے بعد اسرائيلي وزير ا‏عظم اولمرٹ كو مشورہ ديا ہے كہ وہ وزارت عظمي كے عہدے سے مستعفي ہوجائيں

مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق اسرائيلي اخبار ہاآرٹص نے " آري شاويٹ " كے قلم سے ايك تجزے ميں لكھا ہے كہ اخبار نويسوں نے اولمرٹ كو وزير اعظم بنايا تھا اور اب اخبار نويس ان سے مستعفي ہونے كا مطالبہ كررہے ہيں اخبار نے لكھا ہے كہ ممكن ہے فرانس كي مجوزہ قرارداد منظور ہوجائے اور اولمرٹ اس كو بغير كسي قيد و شرط كے قبول بھي كرليں اور حزب اللہ كے مطالبات كو بھي تسليم كرليں ليكن ايك چيز واضح ہوني چاہيے اور وہ يہ  كہ جس جنگ كو اولمرٹ نے خود شروع كيا تھا اور اس ميں كامياب ہونے كا اسرائيلي عوام سے وعدہ كيا تھا اب اگر وہ اس جنگ سے فرار اختيار كريں تو پھر وہ وزارت عظمي كي مسند پر باقي نہيں رہ سكتے ہيں تجزيہ نگار نے لكھا ہے كہ 120 اسرائيليوں كو قبر ميں سلا كر اور ہزاروں اسرائيليوں كو ايك مہينے تك پناہگاہوں ميں ركھ كر پھر اولمرٹ يہ كہيں كہ ميں نے اشتباہ كيا تو يہ قابل قبول نہيں ہے تجزيہ نگار نے لكھا ہے كہ اولمرٹ نے گذشتہ مہينے اشتباہ كر كے جنگ كا آغاز كرديا اور فوج كے كہنے پر مسلسل اشتباہ كررہا ہے اور اسرائيلي فوج نے زميني حملوں ميں ذلت آميز شكست كھائي ہے جس كا كبھي اسرائيلي عوام نےتصور بھي نہيں كيا تھا تجزيہ نگار كے مطابق اسرائيلي وزير اعظم كو فوجي محاذ پر زبردست شكست ہوئي ہے اور سفارتي محاذ پر بھي اسے شكست سے دو چار ہونا پڑے گا اورجنگ جيتنے كا سہرا سيد حسن نصر اللہ كے سر ہوگا اور اس صورت ميں اسرائيل كو ايك نئے وزير اعظم كي ضرورت ہوگي

News ID 365428

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha