مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے آج سعودي بادشاہ ملك عبداللہ كا پيغام رہبر معظم انقلاب اسلامي كي خدمت ميں پيش كيا رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے چند مہينے قبل اپنے خصوصي نمائندے ڈاكٹر ولايتي كے ذريعہ ملك عبداللہ كے نام ايك خط روانہ كيا تھا جس كا جواب ليكر سعودي وزير خارجہ سعود الفيصل آج رہبر معظم كي خدمت ميں پہنچے ہيں ملك عبداللہ نےدونوں برادر اسلامي ممالك كے درميان مختلف ميدانوں ميں باہمي روابط كو فروغ دينے پر تاكيد كي ہے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملك عبداللہ كے پيغام پر شكريہ ادا كرتے ہوئے تاكيد كي كہ ايران اور سعودي عرب كے باہمي روابط دونوں ممالك كے كم مدت اور طولاني مدت مفادات كے حامل ہونے كے علاوہ عالم اسلام كے لئے بھي بہت مفيد ہونگے رہبر معظم نے فرمايا كہ اختلافات مسلمانوں كي كمزوري اور ضعف كا سبب ہے اور اس كمزوري اور ضعف كو دور كرنے كے لئے مسلمانوں كے درميان باہمي اتحاد اور يكجہتي كي سخت ضرورت ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ سعودي عرب اور ايران باہمي تعاون كے ذريعہ اس ضعف كا جبران اور تلافي كرسكتے ہيں مسلمانوں كي كمزوري اسلام دشمن اور سامراجي طاقتوں كے مفاد ميں ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ سعودي عرب اور ايران باہمي تعاون كے ذريعہ عراق ،لبنان اور شام كے مسائل كو حل كرنے ميں وہاں كي حكومتوں كا تعاون كرسكتے ہيں رہبر معظم نے اسلام اور اسلامي ممالك كے خلاف صہيونيوں كي سازشوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلامي ممالك دشمنوں كي سازشوں كوباہمي اتحاد كے ذريعہ ناكام بنا سكتے ہيں رہبر معظم نے فرمايا كہ شيعہ اور سنيوں كے درميان اختلافات اور فتنہ پھيلانے والے گروہوں كو فتنہ پھيلانے كي اجازت نہيں ديني چاہيے كيونكہ اس سے اسلام دشمن طاقتوں كو فائدہ پہنچتاہے رہبر معظم نے فرمايا كہ فلسطين ميں قائم حماس كي حكومت كو امداد فراہم كرنا تمام اسلامي ممالك كي اخلاقي اور انساني ذمہ داري ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامي
ايران اور سعودي عرب كے باہمي روابط عالم اسلام كے لئے بہت مفيد ہونگے // مسلمانوں كے درميان اتحاد كے لئے ہميں كوشش كرني چاہيے
سعودي عرب كے وزير خارجہ سعود الفيصل نے آج سعودي بادشاہ ملك عبداللہ كا پيغام رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي كي خدمت ميں پيش كيا
News ID 338778
آپ کا تبصرہ