مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پارليمنٹ كے سربراہ اور نمائندوں سے ايك ملاقات ميں خطاب كرتے ہوئے ملك كے موجودہ شرائط كو مثبت قرارديا اور كہا كہ ايران انقلاب كے ابتدائي سالوں كي طرح آج بھي سياسي ميدان ميں پيش قدم ہے اور اس كي حريف طاقتيں منفعل ہيں رہبر معظم نے ملك ميں علمي ترقي اور پيشرفت كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہمارے سائنسدانوں نے ملك كو انرجي كے ميدان ميں خودكفيل بنا ديا ہے اور اس ميدان ميں عقب نشيني ايران كے كے لئے نقصان دہ ہوگي رہبر معظم نے ايران كے ايٹمي پروگرام كو اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل ميں بھيجے جانے كي صورت ميں رضاكارانہ ايٹمي اقدامات ختم كرنے كے سلسلے ميں پارلمنٹ كے فيصلے كو بہترين فيصلہ قرارديا آپ نے فرمايا كہ اصول پسندي كي راہ پر گامزن رہنا چاہئے اوراس راہ ميں غرور و غفلت كا شكار نہيں ہونا چاہئے كيونكہ خدا مغرور و غافل انسانوں كو ضرور سزا ديتاہے رہبر معظم نے امريكي صدر كے نام صدر احمدي نژاد كے خط كي طرف اشارہ كرتے ہوئے اس كو اچھا قدم قرار ديا اور كہا كہ عالمي مسائل ميں جدت عمل اور جرات كي نہايت اہميت ہے رہبر معظم نے امريكي اور برطانوي حكام كے ان اظہارات كو كو جھوٹ پر مبني قرارديا جن ميں كہا گيا تھا كہ امريكہ اور برطانيہ كو ايراني عوام سے كوئي دشمني نہيں ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ امريكہ اور برطانيہ كو در حقيقت ايراني عوام سے دشمني ہے كيونكہ ايراني حكومت ايراني عوام كي منتخب كردہ ہے اور ايراني حكام ايراني عوام كي آراء سے منتخب ہوئے ہيں اور ايراني عوام اپنے حكام كي پشتيباں ہيں رہبر معظم نے فرمايا كہ دشمن ايران ميں قومي اور مذہبي منافرت پھيلانے كي كوشش كررہا ہے ليكن ايران كے ہوشيار عوام انكے اس ناپاك منصوبے كو بھي ناكام بنا ديں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرماياكہ
آذربائجانيوں نے ہميشہ ملك كے استقلال اور انقلاب كا بے مثل و نظيردفاع كيا ہے // پارليمنٹ كے نمائندوں كي سرگرمياں ان اصولوں پر مبني ہوني چاہييں جن پر انھيں عوام نے ووٹ ديا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے پارليمنٹ كے نمائندوں سے ايك ملاقات ميں خطاب كرتے ہوئے ملك كے موجودہ شرائط كو مثبت قرارديا اور كہا كہ انقلاب كے ابتدائي سالوں كي طرح آج بھي ايران سياسي ميدان ميں پيش قدم ہے اور اس كي حريف طاقتيں منفعل ہيں
News ID 332797
آپ کا تبصرہ