17 مئی، 2006، 11:50 PM

يورپي مراعات غير قانوني

صدر احمدي نژاد نے يورپي مراعات دينے كي ممكنہ پيشكش كو غير قانوني قرارديكر مسترد كر ديا ہے

صدر احمدي نژاد نے يورپي مراعات دينے كي ممكنہ پيشكش كو غير قانوني قرارديكر مسترد كر ديا ہے

ايران كے صدر احمدي نژاد نے ايران كي طرف سے جوہري پروگرام متوقف كرنے كے بدلے ميں يورپي مراعات دينے كي ممكنہ پيشكش كو غير قانوني قرارديكر مسترد كر ديا ہے احمدي نژاد نے كہا كہ ہمارے ايٹمي پروگرام كے مخالفين اپنے آپ كو قانون سے بالا تر سمجھتے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق ايران كے صدر احمدي نژاد نے اراك ميں عوام كے ايك عظيم الشان اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ يورپي مذاكرات كار سونے كے بدلے اخروٹ اور چاكليٹ دے رہے ہيں انہوں نے كہا كہ مغربي ممالك ايران كے ساتھ بچوں كي طرح كا سلوك كر رہے ہيں  صدر احمدي نژاد نے ايران كي طرف سے جوہري پروگرام متوقف كرنے كے بدلے ميں فرانس، جرمني اور برطانيہ كي مراعات دينے كي ممكنہ پيشكش كو غير قانوني قرارديكر مسترد كر ديا انھوں نے كہا كہ ہمارے ايٹمي پروگرام كے مخالفين اپنے آپ كو قانون سے بالا تر سمجھتے ہيں صدر احمدي نژاد نے كہا كہ مغربي ممالك اپنے اخروٹ اور چاكليٹ كے بدلے ميں ہم سے سونا لينا چاہتے ہيں اور ہم سے علم چھين كر ہم پر جہالت تھونپنا چاہتے ہيں  انھيں ايران كي ترقي اور پيشرفت ہرگز گوارا نہيں ہے مغربي ممالك نے اسرائيل كو ايٹمي ہتھياروں سے مسلح كيا ہے مغربي ممالك اس بات كا جواب ديں كہ انھوں نے اسرائيل كو كيوں ايٹمي ہتھيار فراہم كئے ہيں ہمارا ايٹمي پروگرام تو بالكل پرامن مقاصد كے لئے ہے اور ايٹمي ايجنسي كے ماہرين كي نگراني ميں چل رہا ہے ليكن اسرائيل كے ايٹمي پروگرام اور اس كےايٹمي ہتھياروں پر تو كسي كي نگراني نہيں ہے انھوں نے كہا كہ ايٹمي پروگرام اگر اچھا ہے تو سب كے لئے اچھا ہے اور اگر برا ہے تو سب كے لئے برا ہے اگر آپ كے پاس ايٹمي ٹيكنالوجي موجود ہے تو آپ كو يہ ٹيكنالوجي ہمارے پاس كيوں بري لگتي ہے ؟

News ID 327671

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha