مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سري لنكا كي بحريہ كے مطابق سمندري حدود ميں بحريہ اور تامل باغيوں كے درميان جھڑپ ميں كم سے كم پينتاليس افراد ہلاك ہوئے ہيںبحريہ كے ترجمان كے مطابق تامل باغيوں كي تقريباً پندرہ كشتيوں نے ايك بڑے بحري جہاز پر حملہ كيا جس پر بحريہ كے سات سو دس اہلكار سوار تھے ترجمان كے مطابق اس جہاز كے ساتھ چلنے والي بحريہ كي " فاسٹ اٹيك" كشتيوں اور حملہ آوروں كے درميان لڑائي شروع ہوگئي اور تامل باغيوں نے ايك كشتي پر خود كش حملہ كر ديا ترجمان نے بتايا ہے كہ تباہ ہونے والي اس كشتي ميں بحريہ كے كم سے كم پندرہ افراد تھے بحريہ كے مطابق ان كے ان اہلكاروں كے علاوہ باغيوں كے كم سے كم تيس افراد لڑائي ميں ہلاك ہوئے ہيں باغيوں كا كہنا ہے كہ اس لڑائي ميں ان كي طرف سے صرف چار افراد ہلاك ہوئے ہيں باغيوں كے مطابق جارحانہ كارروائي انہوں نے نہيں شروع كي تھي بلكہ بحريہ نے ان كي كشتيوں پر حملہ كيا تھا اس بحري حملے كے جواب ميں سري لنكا كي فضائيہ نے باغيوں كے گڑھ كلينوچھي كے قريب بمباري كي
پينتاليس افراد ہلاك
سري لنكاكي بحريہ اور تامل باغيوں كے درميان جھڑپ ميں كم سے كم پينتاليس افراد ہلاك ہوئے ہيں
سري لنكا كي بحريہ كے مطابق سمندري حدود ميں بحريہ اور تامل باغيوں كے درميان جھڑپ ميں كم سے كم پينتاليس افراد ہلاك ہوئے ہيں
News ID 325018
آپ کا تبصرہ