6 اپریل، 2006، 2:30 PM

بم دھماكے ميں تين افراد زخمي

كراچي ميں ايك بم دھماكے ميں تين افراد زخمي ہوگئے ہيں

كراچي ميں ايك بم دھماكے ميں تين افراد زخمي ہوگئے ہيں

كراچي كے علاقے گلشن اقبال ميں ايك بم دھماكے ميں تين افراد زخمي ہوگئے ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كراچي كے علاقے گلشن اقبال ميں ايك بم دھماكے ميں تين افراد زخمي ہوگئے ہيں پوليس كے مطابق يہ دھماكہ ابوالحسن اصفہاني روڈ پر ايك پل پر ہوا اور اس ميں كوئي جاني نقصان نہيں ہوا پوليس كے مطابق بم پھلوں كے ايك ٹھيلے پر ركھا ہوا تھا اور اس بم كا نشانہ ايم ايم اے كے رہنما علامہ حسن ترابي تھے اطلاعات كے مطابق علامہ حسن ترابي كي گاڑي جيسے ہي پل پر پہنچي تو ريموٹ كنٹرول سے دھماكہ كيا گيا، جس ميں علامہ ترابي محفوظ رہے جبكہ ان كے دو محافظ زخمي ہو گئے ہيں علامہ حسن ترابي نے كہا كہ وہ جماعت اسلامي كے دفتر ميں منعقد آل پارٹيز كانفرنس ميں شركت كے لئے جا رہے تھے شيعہ رہنما علامہ ترابي نے كہا كہ صدر مشرف كہتے ہيں كہ انہوں نے دہشت گردي كا خاتمہ كيا ہے مگر آج بھي دہشت گرد آزاد ہيں

News ID 308416

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha