مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق مغربي سفارتكاروں نے دعوي كيا ہے كہ ايران نے بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے معائنہ كاروں كو يورينيم افزودہ كرنے كے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو كرنے كي اجازت دي ہے فرانسيسي خبررساں ايجنسي نے ايٹمي ايجنسي ميں ايك يورپي سفارتكار كے حوالے سے بتايا ہے كہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے معائنہ كاروں نے ايران كے تعاون كو مثبت قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ ايران نے
معائنہ كاروں كوايسي اطلاعات فراہم كي ہيں جو اس سے قبل فراہم نہيں كي گئي تھيں اور معائنہ كار جس شخص سے بہت پہلے ملاقات كرنا چاہتے تھے اس سے ملاقات كي بھي اجازت مل گئي ہے اس ذرائع نے كہا كہ معائنہ كار ابھي مزيد افراد سے ملاقات كے خواہاں ہيں واضح رہے كہ ايران نے بارہا اعلان كيا ہے كہ اس كا ايٹمي پروگرام پر امن مقاصد كے لئے ہے
آپ کا تبصرہ