مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تھائی لینڈ میں منعقدہ اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ 2026ء کے فائنل میں ایران نے جاپان کو 1-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق، بان نام کھیم بیچ ایرینا میں کھیلے گئے فائنل میں جاپان نے تیسرے منٹ میں پہلا گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم ایران نے دوسرے ہاف میں شاندار واپسی کرتے ہوئے علی میرشکاری اور محمدپور کے گولز کی بدولت مقابلہ 1-3 سے اپنے نام کرلیا۔
اس کامیابی کے ساتھ علی نادری کی زیرقیادت ایرانی ٹیم نے مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طور پر پانچویں بار ایشین بیچ سوکر کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ٹورنامنٹ میں ایران کے محمد دستان کو بہترین گول کیپر اور محمدپور کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ محمد دستان نے سعودی عرب کے خلاف کوارٹر فائنل میں کلین شیٹ بھی حاصل کی، جبکہ محمدپور نے فائنل میں ایران کا تیسرا گول اسکور کیا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں عمان نے میزبان تھائی لینڈ کو 6-8 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
آپ کا تبصرہ