7 ستمبر، 2026، 9:01 PM

ٹرمپ کی احمقانہ باتیں جاری؛ کئی جزائر اپنے نام کرنے کے بعد چاند کو بھی اپنے نام کردیا

ٹرمپ کی احمقانہ باتیں جاری؛ کئی جزائر اپنے نام کرنے کے بعد چاند کو بھی اپنے نام کردیا

امریکی خود پسند صدر نے زمین کے جغرافیائی علاقوں کے لیے جعلی نام تجویز کرنے کے بعد اب آسمانی اجرام کے نام رکھنے کا رخ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند ہمارا ہے!

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چاند کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چاند ہمارا ہے!

جغرافیائی علاقوں کے نام تبدیل کرنے سے متعلق اپنے متنازع بیانات اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ٹرمپ نے اس بار زمین کے قدرتی سیارے چاند کا رخ کیا ہے۔

انہوں نے ایسی تصویر نشر کی ہے جس پر چاند ہمارا ہے کے الفاظ اور امریکی پرچم بنا ہوا ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

یاد رہے ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے خلیجِ امریکہ رکھنے اور شمالی امریکہ کی بلند ترین چوٹی، الاسکا میں واقع ڈینالی کا نام دوبارہ ماؤنٹ میک کنلے رکھنے کا حکم دیا تھا۔

یہ سلسلہ 2026 میں بھی جاری رہا۔ ٹرمپ نے اگست میں امریکی وفاقی حکومت کے سرکاری استعمال کے لیے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے جھیل امریکہ رکھنے کا حکم جاری کیا۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے حال ہی میں نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکہ رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

ان اقدامات پر کینیڈین حکام اور امریکہ کے بعض اندرونی حلقوں کی جانب سے بھی ردعمل اور مخالفت سامنے آئی ہے۔

واضح رہے ٹرمپ کے یہ اقدامات جغرافیائی ناموں اور علامات کی ازسرِنو تعریف کے حوالے سے اس کے متنازع طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔

News ID 1941211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha