21 جولائی، 2026، 4:30 PM

امریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران کا دوٹوک اعلان

امریکی حملے جاری رہے تو آبنائے ہرمز کبھی نہیں کھلے گی، ایران کا دوٹوک اعلان

ایران کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ جب تک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اس وقت تک آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جب تک امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی اس وقت تک آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔

 آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک امریکا اپنی جارحانہ کارروائیاں بند نہیں کرتا۔

رپورٹ کے مطابق فوجی ذریعے نے کہا کہ ایران اس وقت کسی بھی بحری جہاز کو اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا وہاں عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ صرف ملکی سلامتی اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

فوجی ذریعے نے مزید کہا کہ جب تک امریکا کی دھمکیاں اور ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

News ID 1940390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha