14 جون، 2026، 10:29 PM

روسی اور ترک وزرائے خارجہ کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع

روسی اور ترک وزرائے خارجہ کا خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال متوقع

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ترک ہم منصب ہاکان فیدان روس میں ہونے والی ملاقات کے دوران خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک وزیر خارجہ کے روسی دورے کے دوران سرگئی لاوروف اور ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان مشرق وسطی اور بحیرۂ اسود کی تازہ صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ شام کی نئی قیادت کو ملک میں سیاسی مذاکرات کے فروغ اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کرنے کے موضوع پر بھی مشاورت کریں گے۔

News ID 1939749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha