12 مئی، 2026، 10:43 AM

سابق نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکہ کے مقابل عالمی اتحاد بنانے کی تجویز دے دی

سابق نیٹو سیکرٹری جنرل نے امریکہ کے مقابل عالمی اتحاد بنانے کی تجویز دے دی

آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک پر مشتمل ایک نیا اتحاد قائم کیا جانا چاہیے جو عالمی سطح پر امریکہ کے مقابل کھڑا ہو سکے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابق نیٹو سیکرٹری جنرل آندرس فوگ راسموسن نے کہا ہے کہ جمہوری ممالک پر مشتمل ایک نیا اتحاد تشکیل دینا چاہیے تاکہ وہ امریکہ کے مقابل کھڑا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے امریکہ کو اس کے روایتی عالمی کردار سے دور کر دیا ہے۔

راسموسن نے تجویز پیش کی کہ یورپی یونین، برطانیہ، جاپان، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا پر مشتمل ایک نیا اتحاد ڈی 7 کے نام سے قائم کیا جائے کیونکہ ان کے بقول آزاد دنیا کو ایک نئے رہنما کی ضرورت ہے۔

انہوں نے نیٹو کے اجتماعی دفاعی اصول سے متاثر ہو کر ایک اقتصادی منصوبہ بھی پیش کیا جس کے تحت کسی ایک رکن ملک پر اقتصادی دباؤ کو تمام اراکین پر حملہ تصور کیا جائے گا، تاکہ چین اور امریکہ جیسے ممالک کے اقتصادی دباؤ کا مقابلہ کیا جاسکے۔

راسموسن نے گرین لینڈ کے معاملے پر واشنگٹن اور ڈنمارک کے درمیان اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی ممالک کے خلاف دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، جبکہ ان کے مطابق ٹرمپ حکومت کی غیر متوقع پالیسیوں سے انہیں سب سے زیادہ تشویش ہے۔

News ID 1939250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha