21 اپریل، 2026، 10:12 AM

بڈاپیسٹ آئے تو نتن یاہو کو گرفتار کیا جائے گا، ہنگری کے وزیر اعظم کا اعلان

بڈاپیسٹ آئے تو نتن یاہو کو گرفتار کیا جائے گا، ہنگری کے وزیر اعظم کا اعلان

ہنگری کے نومنتخب وزیراعظم نے کہا ہے کہ بڈاپیسٹ آنے کی صورت میں صہیونی وزیر اعظم کو بین الاقوامی عدالت کے حکم اور ہنگری کے قانون کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہنگری کے نئے وزیر اعظم پیٹر ماگیار نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق، پیٹر ماگیار نے کہا کہ وہ ہنگری کو  بین الاقوامی فوجداری عدالت سے نکالنے کے منصوبے کو روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ نتن یاہو ہنگری کی قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

وزیر اعظم ہنگری نے بڈاپیسٹ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم قانونی طور پر عدالت کے فیصلوں پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نتن یاہو یہ بات جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ بنیامین نتانیاہو پر غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی کے الزامات کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے، اور عالمی عدالت کے رکن ممالک میں داخلے کی صورت میں قانونی طور پر انہیں گرفتار کیا جانا ضروری ہے۔

News ID 1938970

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha