2 اپریل، 2026، 12:19 PM

ایران کے خلاف اقدامات میں تاریخی سیاسی غلطی کی گئی، ڈیموکریٹ رہنما کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

ایران کے خلاف اقدامات میں تاریخی سیاسی غلطی کی گئی، ڈیموکریٹ رہنما کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

ڈیموکریٹ سینیٹ لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کی جنگی تقریر بے ربط اور غیر مربوط تھی، اہداف کے تعین میں ناکامی نے اتحادیوں کو دور اور امریکی عوام کو مہنگائی و معاشی بحران کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے قائد چیک شومر نے ایران کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور حالیہ بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقدامات امریکہ کی تاریخ کی بڑی سیاسی غلطیوں میں شمار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموکریٹ رہنما چیک شومر نے ٹرمپ کی تازہ جنگی تقریر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیا اب تک کسی صدر نے اس سے زیادہ غیر متعلق، بے ربط اور غیر ہم آہنگ جنگی تقریر کی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی پالیسی اور اقدامات ہمارے ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی غلطیوں میں سے ایک ثابت ہوں گے جس کے نتیجے میں امریکہ کے اتحادی اس سے دور ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ امریکی عوام کے معاشی مسائل اور روزمرہ زندگی کی مشکلات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

شومر کے مطابق ٹرمپ کی غیر ذمہ دارانہ حکمت عملی نے امریکہ کو ایک غیر یقینی صورتحال میں دھکیل دیا ہے اور ملک کے اندر مہنگائی و معاشی بحران جیسے اہم مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔

News ID 1938722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha