23 مارچ، 2026، 4:24 PM

حالیہ جنگ سے ایران کا حکومتی نظام ختم نہیں ہوگا، صہیونی اہلکار

حالیہ جنگ سے ایران کا حکومتی نظام ختم نہیں ہوگا، صہیونی اہلکار

صہیونی اہلکار نے کہا ہے کہ ایران کا سیکورٹی ڈھانچہ بہت مضبوط ہے اس لئے حالیہ جنگ سے ایران کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک اسرائیلی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ممکنہ طور پر ایسے منظرنامے پر ختم ہوسکتی ہے جس میں ایرانی نظام برقرار رہے۔

رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے کہا کہ ایران نے ایک وسیع اور مضبوط سکیورٹی ڈھانچہ قائم کر رکھا ہے اور اگر یہ نظام برقرار رہتا ہے تو تہران خود کو اس جنگ کا فاتح قرار دے سکتا ہے۔

اسرائیلی عہدیدار نے مزید کہا کہ ممکن ہے جنگ ایسے انجام تک پہنچے جہاں ایران یقین کے ساتھ خود کو فاتح سمجھ رہا ہو۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی قیادت، خصوصا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، کھل کر ایران کے نظام کو گرانے کے عزائم کا اظہار کرچکی ہے۔

دریں اثنا سپاہ پاسداران نے گذشتہ رات جنوبی اسرائیل کے علاقوں ڈیمونا اور عراد پر شدید میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

News ID 1938610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha