19 مارچ، 2026، 7:52 PM

امریکی ایف‑35 ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے بعد خلیج فارس میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور، سی این این

امریکی ایف‑35 ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے بعد خلیج فارس میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور، سی این این

سی این این کے مطابق ایران کے فضائی دفاع نے امریکی اسٹیلتھ ایف‑35 کو مشن کے دوران ہدف بنایا، جس کے بعد طیارے کو شدید نقصان کے سبب خلیج میں موجود امریکی اڈے پر ہنگامی طور پر اتارنا پڑا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی چینل سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک امریکی ایف‑35 اسٹیلتھ جنگی طیارہ ایران کے اوپر ایک مشن کے دوران ایرانی فضائی دفاع کی فائرنگ کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں اسے شدید تکنیکی نقصان پہنچا اور پائلٹ کو خلیج فارس میں قائم ایک امریکی فضائی اڈے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایف‑35 ایران کے اوپر ایک آپریشن میں مصروف تھی۔

ترجمان کے مطابق طیارہ ہدف بننے کے باوجود محفوظ لینڈنگ میں کامیاب رہا۔ امریکہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

News ID 1938578

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha