6 مارچ، 2026، 3:28 PM

عراق: بصرہ کے قبائل نے امریکی پائلٹ کی تلاش شروع کر دی

عراق: بصرہ کے قبائل نے امریکی پائلٹ کی تلاش شروع کر دی

عراق کے صوبہ بصرہ کے مضافات میں ایک امریکی جنگی طیارے کے گرنے کے بعد، قبائلی افراد نے اس کے پائلٹ کی تلاش شروع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ بصرہ میں ایک امریکی پائلٹ کے جہاز سے کودنے کی تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد، بصرہ کے قبائلی افراد نے اس کے آثار تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

گزشتہ روز شام کو ایک امریکی حملہ آور جنگی طیارے کو مار گرانے اور بصرہ میں اس کے پائلٹ کے کودنے کی تصاویر شائع ہوئیں۔ کچھ گھنٹوں بعد، بصرہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا: ہمارے اہلکار اس امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے روانہ کیے گئے ہیں جو صوبے کی سرحدوں کے اندر گر گیا تھا، لیکن ابھی تک نہیں مل سکے۔

اس کے بعد، بصرہ صوبے کے قبائلی افراد نے اس پائلٹ کو تلاش کرنے کے لیے متحرک ہوگئے تاکہ اسے مزاحمتی گروہوں کے حوالے کیا جا سکے؛ چنانچہ سینکڑوں افراد رات کو گاڑیوں کے ذریعے بصرہ کے صحراؤں کی طرف روانہ ہو گئے۔

عراقی مقامی ذرائع نے یہ بھی خبر دی کہ الکرامشہ قبیلے نے اس شخص کے لیے ایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے جو پائلٹ کا سر لے کر آئے گا۔

News ID 1938399

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha